شیر افضل مروت کی پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر تحریک انصاف کی جانب سے شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا. شیر افضل مروت سے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر جواب طلب کیا گیا۔ جواب دیئے جانے تک میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی سے روک دیا گیا.شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنماوں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیا۔شیر افضل مروت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا گیا .نوٹس کے متن کے مطابق آپ نے پارٹی پالیسی اور بانی چیئرمین کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی کی آپ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پر بھی تنقید کی، آپ کے بیانات سے مذاکراتی عمل متاثر ہوا، بانی چیئرمین کی ہدایات پر شوکاز نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب شیر افضل مروت نے میڈیا سے دوری اختیار کر لی۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر میں نے ایک دو ہفتے الیکٹرانک میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں میڈیا کے دوستوں سے گزارش کروں گا کہ پروگرام میں شامل ہونے پر اصرار نہ کریں