ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ بدھ کی رات سیاسی کمیٹی اجلاس میں کیا گیا.سیاسی کمیٹی میں ضمنی الیکشن لڑنے یا نہ لڑنےپر ووٹنگ کرائی گئی،ارکان کی اکژیت نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے حق میں رائے دی۔پارٹی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ تحریک انصاف کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سلمان اکرم راجہ نے کی۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی تاہم سیاسی کمیٹی نے نئی نامزدگی کو عدالتی فیصلے تک مؤخر کرنے کی سفارش کر دی۔سیاسی کمیٹی کی اکثریت پی ٹی آئی سےہی اپوزیشن لیڈر نامزد کرنےکی خواہش مند ہے سیاسی کمیٹی نےقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکی نامزدگی پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہےسیاسی کمیٹی جمعرات کی بیٹھک میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی نے سیاسی فورمز کو خالی نہ چھوڑنے اور انتخابی میدان میں متحرک رہنے پر اتفاق کیا ہے۔کمیٹی کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ جس نشست پر پارٹی کا رکن سزا کے باعث نااہل ہو گا اسی رکن کی مشاورت سے متبادل امیدوار کا نام تجویز کیا جائے گا۔ارکان سیاسی کمیٹی کاکہنا ہےکہ سیاسی مخالفین کے لئےمیدان خالی نہیں چھوڑنا چاہئےسیاسی کمیٹی نے مختلف حلقوں میں ضمنی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت کردی.
