تحریک انصاف کے مشکوک اراکین کو شوکاز نوٹس جاری. 7 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب طلب

تحریک انصاف نے آئینی ترمیم پر پارٹی ہدایات کی خلاف وزرزی اور فلور کراسنگ میں ملوث مشکوک ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردیے.شوکاز نوٹس شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی اور ریاض فتیانہ کو جاری کئےگئے۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ آئینی ترمیم سے پہلے آپ نے پی ٹی آئی کے ساتھ رابطہ منقطع کیا، قابل بھروسہ شواہد ملے ہیں کہ آپ نے حکومت سے رابطہ کیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سات دن کے اندر بتائیں کہ آپ کو پارٹی سے منحرف قرار کیوں نہ دیا جائے، نوٹس کا جواب نہ دیا تو پارٹی سے نکالنے سمیت دیگر کارروائی کی جائے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق شوکاز چیئرمین پی ٹی آئی کی اجازت سے جاری کئے گئے۔ ارکان کو تحریری طور پر اور پیش ہو کر صفائی کا موقع دیا جائے گا.پی ٹی آئی نے چاروں اراکین قومی اسمبلی سے 7 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب طلب کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں