ترکیہ کاسی 130 طیارہ جارجیا میں گرکر تباہ، 20 فوجی جاں بحق

ترکیہ کی فضائیہ کا سی 130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 20 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے بدھ کو بتایا کہ اس کے فوجی طیارے کے جارجیا میں گرنے کے واقعے میں 20 فوجی جاں بحق ہو گئے جبکہ تفتیش کار یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ نیٹو کے رکن ملک کے کارگو طیارے کے گرنے کی وجہ کیا تھی۔ ترک وزارتِ دفاع نے بتایا تھا کہ فوجی کارگو طیارہ آذربائیجان سے اڑان بھرنے کے بعد ترکیے واپس جا رہا تھا کہ جارجیا حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔سی-130 ہرکولیس ایک کارگو، فوجی اور سازوسامان لے جانے والا طیارہ ہے یہ چار انجن والا ٹربو پروپ فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ہے جو بغیر تیار شدہ رن وے سے بھی اڑان بھر اور لینڈنگ کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں