تھائی لینڈ اور کمبوڈیا جنگ ختم کرانے کا خواہشمند ہوں.جنگ نے پاک بھارت تنازع یاد دلایا. ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان بھی جنگ بندی کی کوششیں شروع کر دیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ٹرتھ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میں نے ابھی کمبوڈیا کے وزیراعظم سے تھائی لینڈ کے ساتھ جنگ روکنے کے حوالے سے بات کی ہے اب میں تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم کو فون کر رہا ہوں تاکہ اسی طرح جنگ بندی اور اس جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر سکوں.انہوں نے کہا کہ وہ ایک پیچیدہ صورتحال کو آسان بنانے کی کوشش کررہےہیں دونوں ممالک جنگ بندی اور امن کے خواہاں ہیں فریقین سے مزید بات چیت کے بعد جنگ بندی، امن اور خوشحالی جلد سامنے آجائے گی۔انہوں نے کہاکہ اتفاق سے اس وقت ہم دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی معاملات پر بات چیت کر رہے ہیں لیکن ہمارا مؤقف واضح ہے کہ اگر وہ آپس میں لڑ رہے ہیں تو ہم کسی بھی ملک کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کریں گے اور میں نے انہیں یہ بات کھل کر بتا دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایک پیچیدہ صورتحال کو سادہ بنانے کی کوشش کر رہا ہوں اس جنگ میں بہت سے لوگ مارے جا رہے ہیں .امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا ذکر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال نے مجھے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے تنازع کی یاد دلادی ہے جسے بالآخر کامیابی سے ختم کرایا گیا تھا صدر ٹرمپ نے بتایا کہ تھائی لینڈ کے وزیراعظم سے بات چیت مثبت رہی اور دونوں ممالک جنگ بندی اور امن کے خواہشمند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی معاملات واضح ہو جائیں گے اور خطے میں امن قائم ہو جائے گا۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تنازع کی بنیادی وجہ سرحدی حدود اور پریاہ ویہیار مندر ہے جو ایک قدیم ہندو مندر ہے اور دونوں ممالک کی سرحد کے قریب واقع ہے یہ مندر کمبوڈیا کے علاقے میں واقع ہے مگر تھائی لینڈ اس کے آس پاس کی زمین پر دعویٰ کرتا ہے۔1962 میں عالمی عدالتِ انصاف نے فیصلہ دیاتھا کہ مندر کمبوڈیا کا حصہ ہے لیکن دونوں ملکوں کے درمیان مندر کے گرد کچھ زمینوں کی ملکیت پر اختلاف برقرار رہا۔

I want to end the war in Thailand and Cambodia. The war reminded me of the India-Pakistan conflict. Trump

اپنا تبصرہ لکھیں