تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپیں شدید، 32 افراد ہلاک، ڈیڑھ سو کے قریب زخمی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں سرحدی جھرپیں شدت اختیار کر گئیں فضائی حملے بھی شروع کردیئے گئےتھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جاری سرحدی جھڑپوں کے دوران دونوں اطراف سے مجموعی طور پر 32 افراد ہلاک جبکہ 130 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کبوڈین حکام نے بتایا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ جاری جھڑپوں میں اُنکے 12 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے باعث سرحدی علاقوں سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے کئی سرحدی قصبے ویران ہوگئے ہیں کمبوڈیا کی وزارتِ قومی دفاع کی ترجمان مالی سوچیتا نے بتایا صحافیوں کو بتایا کہ مرنے والوں میں انکے 7 عام شہری اور 5 فوجی شامل ہیں۔مالی سوچیتا نے مزید بتایا کہ سرحدی جھڑپوں میں اب تک کمبوڈیا کے 50 شہری اور 20 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے ایف 16 لڑاکا طیاروں نے کمبوڈیا میں کئی مقامات پر بمباری کی.

Border clashes between Thailand and Cambodia intensify, 32 people killed, nearly 150 injured

اپنا تبصرہ لکھیں