تہران میں موساد کی ڈرون ساز فیکٹری پکڑی گئی. مزید 2 ایجنٹ گرفتار

ایران کے دارالحکومت تہران میں پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں موساد کے مزید 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 200 کلو بارود اور 23 ڈرونز کا سامان اور دیگر آلات برآمد کرلیے۔سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے ترجمان سعید منتظر المہدی نے بتایا کہ ان دو افراد کو تہران کے شہرِ رے کے ضلع فشافویہ سے گرفتار کیا گیا۔نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق 3 منزلہ عمارت اسرائیلی ایجنٹوں کی جانب سے ڈرونز کی تیاری اور انہیں دہشتگرد کارروائیوں کے لیے استعمال کی جا رہی تھی اتوار کے روز ہی صوبہ البرز کی ساوجبلاغ کاؤنٹی میں موساد کے 2 دیگر ایجنٹوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جو صوبہ تہران کے ساتھ واقع ہے.

Mossad drone factory seized in Tehran. 2 more agents arrested

اپنا تبصرہ لکھیں