تہران میں 8 ڈرونز سے لدا ٹرک پکڑا گیا. موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹ گرفتار

ایران کے دارالحکومت تہران میں 8 ڈرونز سے لدا ایک ٹرک پکڑا گیا ہے۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق جنوب مغربی تہران کے علاقے پشوا میں ڈرون فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران یہ ڈرون پکڑے گئے۔واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی خفیہ تنظیم موساد کی جانب سے ایران میں بنایا گیا خفیہ ڈرون اڈا پکڑے جانے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔ایک اور کارروائی میں مغربی ایران سے موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹوں کو گرفتارکرلیاگیا۔پاسداران انقلاب گارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان نے عوام میں خوف پھیلانے کی کوشش کی، ملزمان نے مقدس ایرانی نظام کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران اسرائیل جنگ کے دوران موساد کے ایجنٹوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Truck loaded with 8 drones seized in Tehran. 5 more suspected Mossad agents arrested

اپنا تبصرہ لکھیں