جاپان میں بوڑھے افراد کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جاپان میں 65 سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تازہ ترین حکومتی اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں 65 سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کی تعداد ریکارڈ 3 کروڑ 62 لاکھ 50 ہزار ہوچکی ہے۔

جاپان ان ممالک میں سرفہرست ہے جہاں بوڑھے لوگوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

اٹلی، پرتگال، یونان، فن لینڈ، جرمنی اور کروشیا کی کل آبادی کا 20 فیصد سے زائد حصہ 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر مشتمل ہے، جنوبی کوریا میں یہ شرح 19.3 فیصد جبکہ چین میں 14.7 فیصد ہے۔

جاپان کو آبادی کے مسلسل بگڑتے ہوئے بحران کا سامنا ہے، کیونکہ بوڑھے افراد کی بڑھتی تعداد طبی اور فلاحی اخراجات میں اضافے کا باعث بن رہی ہے جبکہ ان اخراجات کے انتظام کے لیے افرادی قوت میں کمی آرہی ہے

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں 2023 تک 91 لاکھ سے زائد معمر افراد ملازمت پیشہ تھے جو کہ کل افراد قوت کا 13.5 فیصد تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں