جرمنی کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی.فروری 2025 میں نئے انتخابات کا اعلان

جرمن چانسلر اولاف شولس کی پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی جبکہ عام انتخابات 23 فروری 2025ء میں ہونگے۔جرمن صدر شٹائن مائیر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کو ایک مستحکم اور پارلیمان میں اکثریت کی حامل حکومت چاہیےواضح رہے کہ جرمن چانسلر اولاف شولس پارلیمنٹ کا اعتماد کھوچکے ہیں. اعتماد کیلئے ووٹنگ میں جرمن چانسلر کی حمایت میں 207 جبکہ مخالفت میں 394 ووٹ پڑے تھے۔سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق چانسلر اولف شولز نئی حکومت کی تشکیل تک نگران حکومت کی سربراہی کریں گے۔صدر فرینک والٹر اسٹین میئر نے کہا کہ اس مشکل وقت میں استحکام کے لیے ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہوتی ہے، جو کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو اور پارلیمان میں قابل اعتماد اکثریت ہو، یہی وجہ ہے کہ قبل از وقت انتخابات جرمنی کے لیے آگے بڑھنے کا صحیح راستہ ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں