کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کے خلاف اقتصادی قوت استعمال کریں گے اور کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بننا چاہیے. جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی تجویز پر عملدرآمد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کینیڈا کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا.کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے دونوں ممالک کی کمیونیٹیزاورکاروباری شخصیات کے اچھے تعلقات ہیں تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کینیڈا کو امریکہ میں ضم کردیا جائے. کینیڈین وزیر خارجہ میلانی جولی نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا بیان اس بات کا اظہار ہے کہ انہیں سمجھ ہی نہیں کہ کینیڈا کی اصل طاقت ہے کیا اور کینیڈا کبھی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت اورہمارے لوگ مضبوط ہیں.خطرات کا مقابلہ کریں گے،دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں. ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کنزریٹو اپوزیشن لیڈر نے بھی کہا کہ کینیڈا ایک عظیم خودمختار ملک ہے اور یہ کبھی امریکا کی 51 ویں ریاست نہیں بنے گا۔