جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کی تقریب آج ہوگی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کیلئے خصوصی تقریب آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے ہوگی۔یہ تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوگی، تقریب کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی تھی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر دوسری شخصیت ہیں جنہیں فیلڈ مارشل بنایا گیا ہے جب کہ صدر جنرل ایوب خان 1959 میں فیلڈ مارشل بنے تھے فیلڈ مارشل فوج میں اعلیٰ ترین عہدہ ہے، عہدے پر فائز شخص فائیو اسٹار جنرل اور سینئر ترین آرمی افسر ہوتا ہے.وفاقی کابینہ کی جانب سے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا ۔

Ceremony to award Field Marshal’s badge to General Asim Munir today

اپنا تبصرہ لکھیں