جنوبی کوریا میں بغاوت کے الزامات کے تحت آرمی چیف پارک آن سو سمیت دو فوجی افسران کو گرفتار کرکے فرد جرم عائد کر دی گئی جنوبی کوریا کے آرمی چیف اور اسپیشل وار فیئر یونٹ کے سربراہ کو استغاثہ نے تحقیقات کے دوران حراست میں لیا تھا۔دونوں فوجی افسران پر گزشتہ ماہ جنوبی کوریا میں لگنے والے مارشل لا میں معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے۔پراسیکیوٹر کے مطابق جنوبی کوریا کے چیف آف اسٹاف جنرل پارک ان سو اور اسپیشل وار ہیڈ کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل کواک جونگ کیون پر بغاوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات تھے۔جنرل پارک ان سو نے تین دسمبر کو اپنے نام سے مارشل لا کے نفاذ کے احکامات جاری کیے تھے واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے 4 ہفتے قبل ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے دیا تھا مگر اسی روز پارلیمنٹ کی جانب سے مارشل لاء کے خلاف ووٹ دیے جانے پر انہوں نے مارشل لاء اٹھانے کا اعلان کر دیا تھا۔