جنوبی کوریا میں فوجی طیارے نے غلطی سے آبادی پر بم گرادیے

جنوبی کوریا کے لڑاکا طیارے نے مشق کے دوران غلطی سے شہری علاقے میں بم گرا دیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر پوچیون میں ائیر فورس کی مشقیں جاری تھیں کہ اس دوران ایک فوجی فائٹر جیٹ طیارے نے غلطی سے آبادی والے علاقے پر 8 بم گرادیے.جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ تربیتی مشق امریکی افواج کے ساتھ مشترکہ فوجی مشق کا حصہ تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 4 منٹ پر پیش آیا جس کی وجہ سے ایک گرجا گھر کی عمارت اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔رپورٹ کے مطابق طیارے کی جانب سے گرائے گئے بموں میں سے 7 بم نہیں پھٹے تاہم ایک بم پھٹنے سے 15 افراد زخمی ہوگئے.باقی 7 بموں کو بم ڈسپوزل ٹیم محفوظ طریقے سے نکالنے کے لیے کام کر رہی ہے۔پوچیون حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے سے تمام رہائشیوں کو احتیاطی تدبیر اپناتے ہوئے نکال لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعے پر جنوبی کورین ائیر فورس نے معافی مانگی اور نقصان کے ازالے کے لیے معاوضہ دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔

Military plane accidentally drops bombs on population in South Korea

اپنا تبصرہ لکھیں