جنگ بندی ہوگئی .غیر جانبدار مقام پر مذاکرات کل ہوں گے . بھارتی وزارت خارجہ

پاکستان کے بعدبھارتی وزارت خارجہ نے بھی جنگ بندی پر اتفاق ہونے کااعلان کر دیاہے ۔بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ دونوں ملکوں میں جنگ بندی کا آغاز ساڑھے چار بجے ہوا پاکستان اور درمیان غیر جانبدار مقام پر مذاکرات کل ہوں گے پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز سے آج بات ہوئی پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنزسے بات چیت میں جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز12 مئی کو دوبارہ بات چیت کریں گے، پاکستان اور انڈیا کے درمیان زمین، فضا، اور سمندر میں مکمل جنگ بندی ہو گی۔

Ceasefire has been reached. Talks will be held tomorrow at a neutral location. Spokesperson of the Indian Ministry of External Affairs

اپنا تبصرہ لکھیں