آن لائن جوا، بیٹنگ ایپ کےفروغ کے معاملے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر اور انفلوئنسرز کو نوٹس جاری کر دیے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرز رجب بٹ، اقرا کنول،محمد انس علی کو 9 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رجب بٹ ملک میں سب سے زیادہ آن لائن فالوورز رکھنے والے یوٹیوبر میں سے ایک ہیں تاہم وہ حالیہ برسوں سے تنازعات کا شکار رہے ہیں۔این سی سی آئی اے کی جانب سے جمعرات کو یوٹیوبر کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف آن لائن ٹریڈنگ ایپس کے ذریعے مالی گھپلوں میں ملوث ہونے، نوجوانوں کو آن لائن جوئے کی ایپ میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے آن لائن جوئے کی سرمایہ کاری کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال، معصوم لوگوں کی محنت سے کمائی کی لوٹ مار کے لیے ایک منظم اسکیم تیار کرنے کے الزامات ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ڈکی بھائی غیر قانونی ایپلی کیشنز کی تشہیر کے کیس میں گرفتار ہیں اور انہیں عدالت پیش کیا گیا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ میں پانچویں بار توسیع کر دی گئی رجب بٹ کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نےبتایا کہ رجب بٹ کی نمائندگی ہماری لا فرم کرے گی ان کی جانب سے 9 ستمبر کو تحریری جواب جمع کرایا جائے گا۔
