جویریہ عباسی کا نکاح کس سے ہوا؟ اداکارہ نے پہلی بار شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کردیں

پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے پہلی بار اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کر دیں۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی جویریہ عباسی نے شوہر عدیل حیدر کے ہمراہ جمعرات کی شب انسٹاگرام پر نکاح کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں جو چند گھنٹوں میں وائرل ہوگئیں۔

جویریہ عباسی کا نکاح رواں برس 15 مارچ کو ہوا جس کی چھوٹی سی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی مختلف تصاویر میں نکاح کے وقت سمیت، کیک کاٹنے اور دیگر رسومات کے مناظر ہیں، دلہا یعنی عدیل حیدر نے اپنے نکاح پر سفید رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں