حزب اللہ ہیڈکوارٹر پر حملے میں حسن نصراللہ کی شہادت، اسرائیلی حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

سرائیل کی جانب سے گزشتہ روز بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر پر فضائی حملے کی ویڈیو اسرائیلی میڈیا نے جاری کردی ہے۔

گزشتہ روز اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں بمباری کی تھی اور اس حملے میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ 5 روز میں یہ اسرائیلی فوج کی بیروت پر سب سے طاقتور بمباری تھی، جنوبی ٹاؤن پراسرائیلی بمباری میں 4 عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

سرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کا سینٹرل کمانڈ عمارت کے نیچے قائم کیا گیا تھا، بمباری کا اصل ہدف حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ تھے۔

اسرائیل کی جانب سے اس حملے میں حسن نصراللہ کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا تھا جس کی اب حزب اللہ نے بھی تصدیق کردی ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے۔ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی، غزہ اور فلسطین کی حمایت، لبنان کے دفاع کے لیے اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں