حماس غزہ کی سیاست سے الگ ہوجائے.الفتح کا مطالبہ

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں حماس کے مکمل خاتمے کے عزم اور جاری مذاکرات سے قطع نظر فوج کو کارروائی کا اختیار دیے جانے کے بعد الفتح تحریک نے حماس کے سیاسی کردار کے خاتمے کا واضح مطالبہ کر دیا ان کا کہنا تھا کہ حماس کو اپنے بیانات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور فلسطینی حکومت کی مکمل حمایت کرنی چاہیے۔غزہ میں الفتح کے ترجمان منذر الحائک نےکہا ہے کہ ہم نے حماس سے کہا ہے کہ وہ غزہ کے سیاسی منظرنامے سے باہر ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ حماس کو غزہ کی انتظامیہ سے دستبردار ہونا ہو گا۔باخبر ذرائع کے مطابق حماس اب غزہ میں سکیورٹی کنٹرول کھو چکی ہے جبکہ مسلح گروہ اور چور گروہ امدادی ٹرکوں پر قبضے کے ساتھ ساتھ شہری گھروں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فوج کو غزہ میں اپنے اہداف مکمل کرنے کی ہدایت دے دی ہے چاہے مذاکرات کسی بھی سطح پر ہوں۔

Hamas should withdraw from Gaza politics. Fatah demands

اپنا تبصرہ لکھیں