حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی عیدان الیگزینڈر کو عالمی ریڈ کراس کے حوالے کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے معاہدے کے تحت 21 سالہ ایڈن الیگزینڈر کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔ریڈ کراس امریکی نژاد ایڈن الیگزینڈر کو اسرائیلی فوج کے سپرد کرے گا جو اسے امریکا سے آئے ہوئے ان کے والدین سے ملائیں گے۔رپورٹ کے مطابق ایڈان الیگزینڈر کی رہائی کے بعد 58 یرغمالی اب بھی غزہ میں قید ہیں جن میں سے کم از کم 20 کے زندہ ہونے کا اندازہ ہے ہلاک ہونے والے یرغمالیوں میں 4 امریکی شہری بھی شامل ہیں جن میں شوہر اور بیوی گیڈی ہیگئی اور جوڈی وائنسٹائن ہاگئی کے علاوہ سپاہی ایتے چن اور اومر نیوٹرا شامل ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق عیدان الیگزینڈر کو اسرائیل کے رعیم فوجی اڈے میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ایڈن الگزینڈر کو حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے وقت جھڑپ کے بعد یرغمال بنایا تھا اور دیگر 250 یرغمالیوں کے ہمراہ غزہ لے آئے تھے۔ یہ رہائی امریکا اور حماس کے درمیان ہونے والے براہِ راست مذاکرات کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی ہے۔امریکی نژد اسرائیلی فوجی نے حماس کی قید میں 584 دن گزارے اور بالکل تندرست حالت میں واپس لوٹے ہیں۔
