حماس کا اسرائیلی امریکی فوجی عیدان الیگزینڈر کو رہا کرنے کا فیصلہ

امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حماس نےجنگ بندی اورامداد کی بحالی کی یقین دہانی پرقیدی چھوڑنےکا فیصلہ کیا،اگلے 48 گھنٹوں میں امریکی قیدی ایڈن الیگزنڈرکورہاکیا جائےگاامریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے بھی قیدی کی رہائی کی تصدیق کردی۔توار کے روز حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں قید اسرائیلی-امریکی فوجی عیدان الیگزینڈر کو رہا کر دے گی۔ یہ اعلان اس کے عہدیداروں کی جانب سے دوحہ میں امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے اعلان کے فوراً بعد کیا گیا ہے حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی ایڈن الیگزینڈر جو امریکی شہری بھی ہےاس کو غزہ میں جنگ بندی اور امدادی گزرگاہوں کو دوبارہ کھولنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر رہا کیا جائے گا۔مصر اور قطر نے حماس کی جانب سے فوجی الیگزینڈر کو رہا کرنے پر رضامندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ دونوں ملکوں نے ایک بیان میں زور دیا ہے کہ امریکی یرغمالی کی رہائی خیر سگالی کا مظاہرہ اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی، قیدیوں اور یرغمالیوں کی رہائی اور سیکٹر میں المناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے محفوظ اور بلا روک ٹوک امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فریقین کی مذاکرات کی میز پر واپسی کے لیے ایک حوصلہ افزا قدم ہے۔اکیس سالہ الیگزینڈرکے اہل خانہ نے کہا کہ انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ ایڈن کو آئندہ دنوں میں رہا کیا جا سکتا ہے۔

Hamas decides to release Israeli-American soldier Aidan Alexander

اپنا تبصرہ لکھیں