حماس نے اسماعیل ہانیہ اور یحییٰ سنوار سمیت اعلی جہادی رہنماؤں کی اسرائیلی حملوں میں پے درپے شہادت کے بعد پرانی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنظیم کی قیادت پانچ رکنی کمیٹی کے سپرد کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 5 رکنی کمیٹی میں خلیل الحیا، خالد مشعل، ظاہر جبرین، شوریٰ کونسل کے سربراہ محمد درویش اور پانچویں کا نام ابھی نہیں بتایا گیا۔، یہ تمام ذمہ داران قطر میں موجود ہیں جہاں تنظیم کا سیاسی دفتر قائم ہے ، اس کمیٹی کو جنگی شوری کی حیثیت حاصل ہو گی۔