بیروت سے جاری بیان میں غزہ میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے تصدیق کی ہے کہ یحییٰ سنوار اسرائیلی فورسز سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے ہیں۔ نائب سربراہ خلیل الحیہ نے کہا ہے سنوار نے اسرائیلی فورسز کا بہادرانہ مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کرگئے۔۔ ان کی شہادت غاصب اسرائیل کے لیے تباہی کا پیغام لائے گی۔۔ یحییٰ سنوار کو اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد سربراہ منتخب کیا گیا تھا اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ روز دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے غزہ میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار بھی موجود تھے۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسے غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے کا آغاز قرار دیا۔خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ یحییٰ سنوار کی شہادت سے فلسطینی مزاحمتی تحریک نے مزیدجوش پکڑلیا ہے، یحییٰ سنوار کی شہادت غاصب اسرائیل کے لیے تباہی کا پیغام ثابت ہوگی۔