حمیرا اصغر کی لاش 10 ماہ تک پرانی تھی. ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔اداکارہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت آٹھ سے دس ماہ قبل ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کے جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی ان کے بال اور شرٹ کے ٹکڑے کیمیائی تجزیے کے لیے بھیجے گئے ہیں جب کہ نچلے جسم کا گوشت مکمل طور پر گل چکا تھا۔رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لاش ڈی کمپوز کے بالکل آخری اسٹیج پر تھی لاش میں تھوڑے کیڑے پڑ چکے تھے۔رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ لاش کی حالت اس قدر خراب تھی کہ اس سے کسی بھی قسم کی جسمانی زیادتی یا تشدد کے شواہد کا تعین ممکن نہیں رہا۔ابتدائی طور پر اداکارہ کے والد کی جانب سے میت وصول کرنے سے انکار کی اطلاعات سامنے آئیں تاہم بعدازاں ان کے بھائی نوید اصغر نے رمضان چھیپا فاؤنڈیشن سے رابطہ کیا قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت ان کے حوالے کر دی گئی۔

Humaira Asghar’s body was 10 months old. Initial postmortem report

اپنا تبصرہ لکھیں