حمیرا اصغر کے والد نے کراچی آکر لاش وصول کرنے سے انکار کردیا

اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والوں نے کراچی آکر بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ حمیرا کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیڑھ سے دو سال قبل حمیرا سے قطع تعلق کرلیا تھا پولیس کے مطابق مالک مکان سے حمیرا کا نمبر حاصل کیا گیا اور سی ڈی آر نکالا گیا جس کے بعد پولیس کا متوفیہ حمیرا اصغر کے والد اور بھائی سے رابطہ ہوا تاہم حمیرا کے والد نے کراچی آنے سے انکار کردیا۔پولیس کے مطابق حمیرا کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیڑھ سے دو سال قبل حمیرا سے قطع تعلق کرلیا تھا ایس ایس پی نے حمیرا کے والد کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ کراچی پہنچ کرلاش وصول کریں لیکن انہوں نے دوبارہ پولیس نے رابطہ نہیں کیا۔ پولیس کوحمیرا کے دوموبائل فونز ملے ہیں جن سے ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق اداکارہ کی لاش نہایت خراب حالت میں تھی جسمانی اعضاء بری طرح گل سڑ چکے تھے اور چہرہ پہچاننے کے قابل نہ رہا۔ پوسٹ مارٹم کے دوران لاش سے کیمیکل سیمپل حاصل کیے گئے ہیں تاکہ موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔ حتمی وجہ موت کا اعلان فارنزک رپورٹ آنے کے بعد ہی ممکن ہوگا۔پولیس موبائل فون ڈیٹا، سی سی ٹی وی فوٹیج اور قریبی رہائشیوں سے معلومات حاصل کر کے تحقیقات کو آگے بڑھا رہی ہے ابتدائی معلومات کے مطابق اداکارہ نشہ آور اشیا کا استعمال بھی کرتی تھیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ شوبز انڈسٹری سے ابھی تک کسی نے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا جبکہ پڑوسیوں نے بھی حمیرا کو آخری مرتبہ آتے جاتے نہیں دیکھا۔ حمیرا 2024 سے مالک مکان کو کرایہ ادا نہیں کر رہی تھی جس پر مالک مکان نے ان پر کیس کر رکھا تھا۔واضح رہے کہ ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل فلیٹ میں اداکارہ 7 سال سے رہ رہی تھیں وہ گھر میں اکیلی رہتی تھیں اور ان کی عمر 30 سے 35 سال کے قریب ہے انہوں نے 2018 میں فلیٹ رینٹ پر لیا تھا 2024 سے کرایہ نہیں دے رہیں تھیں۔۔ مالک مکان نے فلیٹ خالی کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا عدالت نے فلیٹ خالی کرانے کے لیے بیلیف بھیجا بیلف اندر گیا تو ایک لاش موجود تھی

Humaira Asghar’s father refuses to come to Karachi to receive the body

اپنا تبصرہ لکھیں