حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار

حکومت تحریک انصاف مذاکرات کے تیسرے اجلاس کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کاتحریری چارٹر آف ڈیمانڈ نہ دینا ڈیڈ لاک کی وجہ بننے لگا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کا فیصلہ کرے گی۔ دوسری جانب اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی صورت مذاکراتی عمل کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی .ہم یہاں مثبت فیصلوں کے لیے بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کمیٹی کے ارکان جو بات کریں گے وہ حتمی ہوگی پی ٹی آئی کے مطالبات واضح ہیں اور تحریری طور پر وہ مطالبات حکومت کو دینا محض رسمی کارروائی ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم نے جو باتیں میٹنگز کے دوران کہی انہیں ہی تحریری مطالبات سمجھا جائے۔جبکہ حکومت تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کے بغیر آگے بڑھنے سے گریزاں ہے۔ ذرائع کے مطابق چارٹر ماننے کی صورت میں تحریک انصاف کو حکومت سے تحریری معاہدہ بھی کرنا ہوگا، اسپیکر آفس سے ابھی تک مذاکرات کے تیسرے دور کےلیے کسی فریق نے رابط نہیں کیا۔واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کمیٹیوں کے درمیان مزاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہوا تھا جس کے بعد تاحال مزاکراتی کمیٹیوں کے درمیان کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں