حکومت سندھ نے کراچی کی سڑکوں پر پارکنگ فیس مکمل ختم کردی

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر قائد کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس لینے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی پارکنگ فیس اب صرف پلازہ، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے بھی اپنے اختیار میں آنے والی شہر کی 32 سڑکوں پر پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ شہر بھر میں اب سندھ حکومت کا کوئی بھی ادارہ پارکنگ فیس وصول نہیں کرسکے گا اور غیر قانونی طور پر شہریوں سے پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Sindh government completely abolishes parking fees on Karachi roads

اپنا تبصرہ لکھیں