حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک اضافہ کر دیا

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے ہو گئی ہے۔جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے اور 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری رات 12 بجے سے ہو گیا۔اس سے قبل حکومت نے مسلسل دوسری بار 15 دسمبر کو پیٹرول 3 روپے 47 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا تھا اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 256 روپے 13 پیسے اور فی لیٹرل ڈیزل 260 روپے 95 پیسے میں دستیاب تھا.ذرائع نے بتایا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایچ ایس ڈی کی اوسط قیمتوں میں 2.50 ڈالر فی بیرل سے زیادہ کا اضافہ ہوا جب کہ پیٹرول کی قیمت میں گزشتہ پندرہ دنوں میں تقریباً 50 سینٹ فی بیرل کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں