حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تاہم ڈیزل کے نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔پٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 63 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔واضح رہے کہ 15 مئی کو حکومت نے گزشتہ 2 ماہ میں تیسری بار بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا مکمل فائدہ صارفین کو منتقل نہیں کیا تھا اور پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا تھا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کر دی تھی۔
