حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں دو روپے کی کمی کردی گئی ہے۔وزارت خزانہ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت دو روپے کمی کے بعد 254.63 روپے سے کم ہو کر 252.63 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت258.64 روپے لیٹر سے کم کرکے 256.64روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ عالمی نرخوں میں کمی کی وجہ سے 30 اپریل کو ختم ہونے والے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کریں گے بلکہ اس بچت سے بلوچستان میں موٹر وے طرز کی ہائی وے بنائے جائیں گے۔

The government announced a reduction in the price of petrol.

اپنا تبصرہ لکھیں