حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا وزارت خزانہ نے پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر تنزلی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لئے ہوگا۔

The government announced a reduction in the price of petrol.

اپنا تبصرہ لکھیں