حکومت کی آمدنی میں بڑا اضافہ ، تنخواہ دار طبقہ کی تنخواہیں 56 فیصد کم ہو گئیں

رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس آمدن میں چھپن فیصداضافہ ہوگیا ۔پہلی سہہ ماہی میں تنخواہ دار طبقے سےایک سوگیارہ ارب کا ٹیکس جمع کیا گیا،ایف بی آر ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں تنخواہ دار طبقے سے اکہتر ارب ٹیکس جمع کیا گیاتھا۔پہلی سہہ ماہی میں تمام وفاقی اور صوبائی سرکاری ملازمین نے 28 ارب روپے ٹیکس دیا،جبکہ نجی شعبے کے تنخواہ دار طبقہ سے 83 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، پہلی سہہ ماہی میں تاجروں سے گڈز سپلائی پر صرف 6.7 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔اسی عرصے میں تاجر دوست اسکیم کے تحت ریٹیلرز نے صرف 10 ارب روپے ٹیکس دیا ۔اسی طرح پہلی سہہ ماہی میں چاروں صوبائی حکومتوں کے ملازمین نے 16.6 ارب روپے جبکہ وفاقی حکومت کے ملازمین سے 11.4 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں