حیدرآباد کی مویشی منڈی میں لایا گیا 40 من وزنی بیل جے ایف تھنڈر 17 پچاس لاکھ روپے میں فروخت ہوگیا۔حیدرآباد کے علاقے لیاقت کالونی کی مویشی منڈی میں لائے گئے جے ایف تھنڈر 17 نامی بیل کے چرچے ہوگئے اور لوگ اس کے ساتھ آکر سیلفیاں بھی بناتے رہے.خریداروں کی جانب سے بارات کی شکل میں بیل کو لے کر آنے پر اس کے مالک نے بھی باراتیوں کی خوب خدمت کی جب کہ جے ایف تھنڈر 17 کی رخصتی کے موقع پر خریداروں اور بیل کے مالکان نے ایک دوسرے کو پھول بھی پہنائے اور اجرک کےتحفے بھی پیش کیے۔بیل کے مالک نے اس کی قیمت زیادہ لگائی تھی، تاہم اس کا سودا 50 لاکھ روپے میں طے پاگیا .
