بالی ووڈ کے معروف گلوکار اْدت نارائن حال ہی میں ایک نئے تنازعے میں گھر گئے ہیں۔ حال میں ہی ایک خاتون مداح کے ساتھ ان کی قربت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے .ویڈیو میں اُدت نارائن کو ایک خاتون مداح کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اس کے گالوں پر بوسہ دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ بعد ازاں اس کے بعد انہوں نے خاتون مداح کے ہونٹوں پر بھی بوسہ لیا.سوشل میڈیا پر لوگ انھیں اس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور بعض صارفین نے تو ان کی پرانی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنی ساتھی گلوکارہ کو بھی بوسہ دیتے ہیں.گلوکار ادت نارائن کا کہا کہ کنسرٹ میں کی بھیڑ میں بہت سارے لوگ ہوتے ہیں۔ ہمارے محافظ بھی ہوتے ہیں۔ لیکن فینز سمجھتے ہیں کہ انھیں موقع مل رہا تو کوئی ہاتھ ملاتا ہے کوئی ہاتھوں پر بوسہ دیتا ہے۔ یہ سب دیوانگی ہوتی ہے۔ اس پر اتنا دھیان نہیں دینا چاہیے۔ اس خاتون کے ہونٹوں پر بوسے کے متعلق ادت نارائن نے کہ یہ ایک بے ساختہ لمحہ تھا۔ مجھے بالی وڈ میں آئے ہوئے 46 سال ہوچکے ہیں، میری امیج ایسی نہیں رہی ہے کہ میں مداحوں کو زبردستی بوسہ دوں درحقیقت، جب میں اپنے مداحوں کی خود پر محبت کی بارش دیکھتا ہوں تو میں ہاتھ جوڑ لیتا ہوں، سٹیج پر ہوتے ہوئے میں جھک جاتا ہوں کہ پھر آج کا یہ وقت لوٹ کے آئے نا آئے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک شادی شدہ اور بالغ مرد ہونے کے ناتے اُدت نارائن کو اس طرح کا رویہ نہیں دکھانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے ان کی شادی شدہ زندگی پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔