خدا کی شکر گزار ہوں کہ ہم ابھی تک محفوظ ہیں .لاس اینجلس میں رہائش پذیر پریتی زنٹا

لاس اینجلس میں مقیم بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی خیریت مداحوں کو ویب سائٹ ایکس کے ذریعے دیتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں وہ دن دیکھوں گی جب آگ ہمارے آس پاس کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی، شہر میں دوست اور خاندان کے افراد یا تو نقل مکانی کر چکے ہوں گے یا ہائی الرٹ پر ہوں گے انہوں نے کہا کہ خوف اور بے یقینی کی کیفیت ہے کہ اگر ہوا نہ تھمی تو کیا ہوگا. ہمارے ساتھ چھوٹے بچے اور بزرگ بھی ہیں.اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پنے آس پاس ہونے والی تباہی پر میرا دل ٹوٹ گیا ہے اور میں خدا کی شکر گزار ہوں کہ ہم ابھی تک محفوظ ہیں. میری دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو بےگھر ہو چکے ہیں اور جنہوں نے اس آگ میں سب کچھ کھو دیا ہے. امید ہے کہ ہوا جلد تھم جائے اور آگ پر قابو پا لیا جائے۔واضح رہے کہ پریتی زنٹا اپنے امریکی شوہر کے ہمراہ طویل عرصے سے لاس اینجلس میں ہی مقیم ہیںواضح رہے کہ لاس اینجلس ہالی وڈ کا مرکزی مقام ہے جہاں ہالی وڈ کے بڑے بڑے ستاروں کے گھر ہیں اور وہ وہاں رہتے ہیں، اس آگ میں ہالی وڈ ستاروں کے گھر بھی متاثر ہوچکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بیلا حدید، پیرس ہلٹن، انتھونی ہاپکنز ، جیف بریجز، بلی کرسٹل، یوجین لیوی، جان گڈمین، مارک ہیمیل اپنے گھر کھو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں