خضدار میں اسکول بس پر حملے میں زخمی دو اور طالب علم شہید

بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 طلبہ زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے۔حملے میں شہید ہونے والے طلبا کی تعداد 6 ہوگئی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے طالبعلم 13 سالہ حیدر اور 12 سالہ ملائیکہ منگل کو خضدار میں اسکول بس پر فتنۃ الہندوستان کے حملے میں شدید ہو ئے تھ تاہم زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے۔جس کے بعد واقعے میں شہید طلبا کی تعداد 6 ہوگئی جبکہ شہید ہونے والوں میں5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔واضح رہے کہ منگل کو خضدار میں اسکول بس پر حملے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید جبکہ 39 زخمی ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ روز آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم بھی زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئی تھی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بے امنی پھیلانے کے لیے بھارت اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔ ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنۃ الہندوستان اور ان کے بھارتی آقاؤں سے لیا جائے گا۔

Two more students martyred in attack on school bus in Khuzdar

اپنا تبصرہ لکھیں