خضدار میں اسکول بس پر حملے کی ایک اور زخمی طالبہ شہید ہوگئی

خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہدا کی تعداد 6 ہوگئی.افسوسناک واقعے میں زخمی آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی.خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والی آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئی. واقعے میں شہید طالبات کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ واقعے کے مجموعی شہدا کی تعداد 6 تک جاپہنچی ہے۔گزشتہ روز خضدار میں ہونے والے ہولناک دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔علاوہ ازیں،خضدار میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی شہید حفضہ کوثر کی نماز جنازہ اوکاڑہ میں ادا کردی گئی شہید حفضہ کوثر کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے جوانوں سیاسی و سماجی شخصیات، اہل علاقہ و عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی.واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ زخمیوں کو خضدار اور کوئٹہ کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

Another injured student martyred in Khuzdar school bus attack

اپنا تبصرہ لکھیں