خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مزید 2 طالبات شہید

خضدار اسکول بس حملے میں زخمی مزید 2 طالبات دوران علاج شہید ہوگئیں، شہید طلبہ کی تعداد 8 اور مجموعی تعداد 10 ہوگئی۔ شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور ایک طالبعلم شامل ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار میں اسکول بس کے قریب دھماکے میں زخمی ہونیوالی مزید 2 طالبات دوران علاج شہید ہوگئیں جن میں شیما ابراہیم اور مسکان نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بس پر حملے کے پہلے روز ثانیہ سومرو، حفضہ کوثر اور ایشا سلیم شہید ہوئی تھیں جبکہ طالبعلم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا تھا۔سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ایما پر کام کرنے والے گروہوں کی کارستانی ہے، جو بلوچستان میں تعلیمی ماحول کو خوفزدہ کرنے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہے ہیں سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بے امنی پھیلانے کے لیے بھارت اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔ ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنۃ الہندوستان اور ان کے بھارتی آقاؤں سے لیا جائے گا۔

Two more schoolgirls martyred in attack on school bus in Khuzdar

اپنا تبصرہ لکھیں