خضدار زیرو پوائنٹ پر اسکول بس پر خود کش حملہ. بچوں سمیت 5 شہید 38 زخمی

بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں کو لے کر جانے والی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 38 زخمی ہوگئے۔ خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں اسکول کی بس تباہ ہوگئی ڈپٹی کمشنرخضدار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ اسکول بس میں دھماکا خود کش بمبار کی جانب سے خود کو اڑانے کے بعد ہوا زخمیوں کو سی ایم ایچ خضدار منتقل کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق بعض زخمی بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے بس کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم پولیس و فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے.

Suicide attack on school bus in Khuzdar. 4 children killed, 38 injured

اپنا تبصرہ لکھیں