خیبرپختونخوامیں کلاؤڈ برسٹ اور فلیش فلڈنگ نے تباہی مچادی.بارشوں اورسیلاب سے اموات کی تعداد 307ہوگئی ہے پی حکومت کا یوم سوگ قومی پرچم سرنگوں رہےگا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیکے ترجمان کا بتانا ہے کہ صوبے بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے اموات کی مجموعی تعداد 307 ہوگئی ہے۔ بونیر میں 184، شانگلہ میں 36، مانسہرہ میں 23، سوات میں 22، باجوڑ میں 21، بٹگرام میں 15 اور دیر میں 5 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر میں اب تک مجموعی طور پر 184 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔پی ڈی ایم اےرپورٹ کےمطابق صوبےمیں بارشوں اورفلش فلڈ سے 74 گھر متاثر، 11 مکمل منہدم، 63 جزوی نقصان ہوا سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع باجوڑ، بٹگرام اوربونیر ہے پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین ایڈوائزری میں خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سمیت ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی۔این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کےمطابق 18 اگست سے 22 اگست تک خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی، سوات، وزیرستان اور اطراف کے علاقوں میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے ایڈوائزری کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 18 سے 22 اگست کے درمیان استور، سکردو، ہنزہ، شگر، باغ، وادی نیلم، مظفر آباد اور اطراف میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے
