اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا ہائوس اسلام آباد کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آپ صرف قانون اور قاعدے کے مطابق کارروائی کر سکتے ہیں۔ایک صوبے کا ہائوس ہے۔سیل کرنا شرمندگی کا کام ہے۔۔۔اس طرح نہ کریں کہ لگے آپ کسی کو ٹارگٹ کر رہے ہیں.خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ سی ڈی اے نے موقف اختیار کیا کہ غیر قانونی کنسٹرکشن ہوئی۔ اورکچھ واجبات بھی باقی ہیں۔ 2014 میں پہلا نوٹس دیا تھا۔۔ عدالت نے سی ڈی اے کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ قانون قاعدے کے مطابق یہ کرسکتے ہیں۔ اگر کچھ ہے تو نوٹس کریں اس کو دیکھ لیں گے۔ اس طرح نہ لگے کہ آپ کسی کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔ فیصلہ دے رہا ہوں آپ خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کریں۔