داعش دہشتگرد شریف اللہ ورجینیا کی عدالت میں پیش. کابل حملے میں کردار ادا کرنے کا اعتراف

پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیے گئے داعش کے دہشت گرد شریف اللہ عرف جعفر کو ورجینیا کی عدالت میں ابتدائی سماعت کے لیے پیش کردیا گیاجبکہ تفصیلی سماعت پیر کو ہوگی۔افغان شہری محمد شریف اللّٰہ کو ورجینیا کی وفاقی عدالت میں جج ولیم پورٹر کے سامنے پانچ مارچ کی دوپہر پیش کیا گیا شریف اللّٰہ کو نیلے رنگ کا جیل میں پہننے والا لباس پہنایا گیا تھا امریکی حکام کا کہنا تھا کہ شریف اللّٰہ ان دو ملزمان میں سے ایک ہے جو کابل حملے میں ملوث ہیں۔امریکی عدالت میں پیشی پر داعش دہشت گرد شریف اللّٰہ نے جج سے بات کے لیے دری زبان کے مترجم کی خدمات لیں اٹارنی نے بتایا کہ ملزم کے پاس اثاثے نہیں اس لیے فیڈرل پبلک ڈیفنڈر درکار ہے۔10 منٹ تک جاری ابتدائی سماعت کے موقع پر شریف اللہ کو بتایا گیا کہ الزامات ثابت ہوئے تو اسے عمر قید کا سامنا ہوگا.شریف اللہ نے کابل حملے کے حملہ آورکے فرار میں مدد اور مارچ 2024 میں ماسکو کے سٹی ہال میں حملے میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

ISIS terrorist Sharifullah appears in Virginia court, admits role in Kabul attack

اپنا تبصرہ لکھیں