داعش دہشتگرد شریف اللہ کوپاکستان میں کہاں سے گرفتار کیا گیا

غیرملکی میڈیا کے مطابق شریف اللہ کو پاکستان کے صوبے بلوچستان کے سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا .امریکی محکمہ دفاع کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ شریف اللہ کو تقریباً 10 روز قبل سی آئی اے اور پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی ایک مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔ایک سینیئر امریکی اہلکار نے بتایا کہ سی آئی اے گذشتہ کچھ عرصے سے شریف اللہ پر نظر رکھے ہوئے تھی لیکن حال ہی میں اس کی مکمل لوکیشن کے بارے میں اطلاع ملی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے نے یہ معلومات پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو دیں۔ آئی ایس آئی نے پاکستانی فوج کے ایک ایلیٹ یونٹ کو اسے پاکستان افغانستان سرحد کے قریب سے پکڑنے بھیجا.امریکہ کو دس دن قبل شریف اللہ کی گرفتاری کے متعلق آگاہ کیا گیا تھا جس کے بعد ریٹکلف اور ایف بی آئی کے سربراہ کشیپ پٹیل نے سی آئی اے ہیڈ کوارٹر سے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سے فون پر بات کی تھی.جس کے بعد سے سی آئی اے، محکمہ انصاف اور ایف بی آئی نے اس کی حوالگی پر مل کر کام کیا جس میں ریٹکلف، پٹیل اور اٹارنی جنرل پام بوندی ذاتی طور پر شامل تھے

Where was ISIS terrorist Sharifullah arrested in Pakistan

اپنا تبصرہ لکھیں