آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں کھیلے جانے والے بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔دونوں ٹیمیں دبئی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں یہ میچ ٹورنامنٹ میں صرف ایک رسمی میچ ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔تاہم یہ میچ اس لیے اہم ہے کہ اس کے نتیجے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن واضح ہوجائے گی۔اس میچ کے بعد پتہ چلے گا کہ کون سی ٹیم سیمی فائنل میں کس سے مقابلہ کرے گی۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ہرشیت رانا کی جگہ ورون چکراورتھی ٹیم شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے ڈیون کونوے کی جگہ ڈیرل مچل کو شامل کیا ہے۔یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا پہنچ چکی ہیں۔