پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے دبئی میں فیملی اور دوستوں کی موجودگی میں مسلم رسم و رواج کے مطابق نکاح کرکے اپنی نئی زندگی کا آغاز کردیا۔ اداکارہ نیلم منیر نے دبئی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصاویر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ اداکارہ نیلم منیر کا شمار مقبول ترین اور حسین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحتیوں کا مظاہرہ کرکے نمایاں مقام حاصل کیا ہے . نیلم منیر کے پراجیکٹس میں ’خمار’، ’دل موم کا دیا’،’قید تنہائی’ ، ‘اشک’ اور ’احرامِ جنون’ جیسے نام شامل ہیں.20 مارچ 1992 کو مردان میں پیدا ہونے والی 32 سالہ اداکارہ نیلم منیر کی نکاح کی تصاویر انسٹاگرام پر معروف فوٹوگرافر عبدالصمد ضیاء کی جانب سے شیئر کی گئیں وائرل تصاویر میں نیلم منیر کو سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیے جبکہ ان کے شوہر کو سفید رنگ کے روایتی عربی جبے یا ثوب میں ملبوس دیکھا گیا. معلوم اطلاعات کے مطابق شوہر کا نام محمد راشد ہے جو دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں. ان کی نیلم سے پسند کی شادی ہے.دبئی کے پولیس اہلکار سے شادی کے بعد نیلم منیر کو اب دبئی کے شاپنگ مالز میں اچھا خاصا ڈسکاؤنٹ بھی ملے گاعام طور پر دبئی اپنے ملک میں شادی کرنے والی لڑکیوں کو شہریت نہیں دیتا اس کے بجائے انکو گولڈن ویزہ دیا جاتا ہے جو کہ دبئی میں مستقل سکونت اختیار کرنے پر مستقبل میں شہریت میں بھی بدل سکتا ہے لیکن اگر ان دونوں کے بچے ہوں گے تو انہیں دبئی کی شہریت ہی ملے گی۔