درد دور کرنے والی ادویات کا مسلسل استعمال صحت کے کئی مسائل کو دعوت دے سکتا ہے.اس صورت میں، آیورویدک پیسٹ کا استعمال ایک قدرتی طریقہ ہے جس سے معمولی درد، اکڑن اور تکلیف سے نجات مل سکتی ہے۔ یہ طریقہ محفوظ اور قدرتی علاج فراہم کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ا گرکلائی یا گھٹنے میں دردہورہا ہو یا جوڑوں میں موچ یا تھکاوٹ کی وجہ سے تکلیف ہو رہی ہے تو بار بار درد کش ادویات کا استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔ جس کے کئی سائیڈ افیکٹس ہو سکتے ہیں آیوودک ماہرین کے مطابق پیسٹ کو بنانے کے لیے تین اجزاء کی ضرورت ہوگی جس میں ہلدی، چونا اور ادرک کا پاؤڈر شامل ہیں .آیوودک پیسٹ بنانے کے لئے ایک چوتھائی کپ گرم پانی میں 2 چائے کے چمچ ہلدی پاؤڈر ڈالیں پھر 1 چائے کا چمچ ادرک پاؤڈر اور 1/4 چائے کا چمچ چونا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اس سے گاڑھا پیسٹ تیار ہوجائے گا . اس پیسٹ کو متاثرہ جگہ پر لگائیں اور روئی یا پٹی سے ڈھانپ دیں۔ اگر پٹی دستیاب نہ ہو تو سوتی کپڑے سے بھی باندھ سکتے ہیں۔ اس پیسٹ کو 4 سے 6 گھنٹوں تک لگا رہنے دیں پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اس عمل کو روزانہ دو بار دہرائیں۔یہ پیسٹ جوڑوں کے درد اور سوجن کو کم کرنے کے لیے بہت موثر ثابت ہوتا ہے، خاص طور پر عام چوٹوں، موچوں اور درد میں آرام پانے کے لیے۔