دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لیا جائے.صدر آصف زرداری

نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ یکطرفہ حکومتی فیصلے کی حمایت نہیں کرسکتا۔ پالیسیاں وفاق پر شدید دباؤ کا باعث بن رہی ہیں۔ ذاتی و سیاسی مفاد کو ایک طرف رکھ کر قومی مفاد مقدم رکھیں۔پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر آصف زرداری نے ارکان پارلیمنٹ کو قومی مفاد کو بالاتر رکھنے اور ذاتی و سیاسی اختلافات پشت ڈال کر معیشت کی بحالی، جمہوریت کے استحکام اور قانون کی حکمرانی کے لیے مل کر کام کرنے کی دعوت دے دی۔تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ختم ہوتے ہی اسپیکر قومی اسمبلی نے صدر آصف علی زرداری کو خطاب کی دعوت دی تو اپوزیشن نے شدید نعرے بازی اور شور شرابہ شروع کر دیا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اپوزیشن ارکان سے نعرے لگوا رہے ہیں۔ صدر مملکت آصف زرداری نے اپوزیشن کے شور و شرابے کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور صدر محب وطن پاکستانی کی حیثیت سےمیری ذمہ داری ہے کہ میں ایوان اور حکومت کو خبردار کروں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ یک طرفہ پالیسیاں وفاق پر شدید دباؤ کا باعث بن رہی ہیں خاص طور پرحکومت کا دریائے سندھ کے نظام سے مزید نہریں نکالنے کا یک طرفہ فیصلہ اس تجویز کی بطور صدر میں حمایت نہیں کرسکتا۔صدر مملکت نے کہا کہ حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس موجودہ تجویز کو ترک کردے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کیا جائے تاکہ وفاق کی اکائیوں کے درمیان متفقہ اتفاق رائے کی بنیاد پر قابل عمل پائیدار حل نکالا جاسکے۔صدر مملکت نے ٹیکس نظام میں اصلاحات کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہتر مستقبل کیلئے عزم کے ساتھ کام کرنا ہوگا گڈ گورننس اور سیاسی استحکام کو فروغ دینا ہوگا قومی مفاد مقدم رکھیں ذاتی اور سیاسی اختلافات بھول جائیں پارلیمنٹ اور حکومت اگلے بجٹ میں عوام کو یقینی ریلیف دیں معاشی اشاریے مثبت سمت میں جارہے ہیں ہمیں عوامی خدمت پر بھرپور توجہ دینا ہوگی ملک کو یکجہتی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ملک میں سماجی انصاف کا فروغ ضروری ہے.آصف زرداری کا کہنا ہے کہ رواں صدی بہت سے نئے عالمی چیلنجز کی صدی ہوگی یقینی بنانا ہوگا کوئی صوبہ ضلع، گاؤں پیچھے نہ رہے پاکستان کو اپنی برآمدات بڑھانا ہوں گی ہمیں اپنی آئی ٹی انڈسٹری کو معاشی ترقی کا کلیدی محرک بنانا ہوگا۔

The decision to divert canals from the Indus River should be withdrawn. President Asif Zardari

اپنا تبصرہ لکھیں