دلجیت کے کنسرٹ کا ایک ٹکٹ پونے 2 کروڑ میں فروخت، دورہ امریکا میں کتنے کمالیے؟

بالی وڈ کے معروف اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کے امریکا میں ہونے والے کنسرٹس سے آمدنی نے سب کو چونکا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے مئی سے جولائی کے دوران شمالی امریکا میں دل لومیناٹی کے نام سے ٹور کیا اور کئی شہروں میں کنسرٹ کیے۔

تاہم اب دلجیت کی منیجر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں ہونے والے کنسرٹس کا ٹکٹ 55 ہزار ڈالر یعنی 46 لاکھ بھارتی روپے (ایک کروڑ 53 لاکھ پاکستانی روپوں) سے لیکر 64 ہزار ڈالر یعنی 54 لاکھ بھارتی روپے ( ایک کروڑ 78 لاکھ پاکستانی روپوں) میں فروخت ہوئے۔

انہوں نے بتایاکہ کنسرٹس میں شرکت کیلئے لوگوں کا اتنا رش تھا کہ اس قیمت پر لوگوں نے بلیک میں ٹکٹس خریدے۔

ان کی منیجر نے مزید انکشاف کیا کہ شمالی امریکا کے کنسرٹس سے دلجیت کو 234 کروڑ بھارتی روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ برطانیہ میں کنسرٹس کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی ختم ہوچکے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں