امریکہ میں ایک منفرد پارک ہے جو دنیا کا واحد مقام ہے جہاں آنے والے اصلی ہیرے تلاش کر کے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں کریٹر آف ڈائمنڈز ا سٹیٹ پارک مرفریسبورو آرکنساس میں ایک آتش فشاں دہانے کے اوپر واقع ہے۔ یہاں ہر سال ہزاروں خزانے کے شکاری ایک ہی مقصد کے ساتھ آتے ہیں. اب تک یہاں سے 35 ہزار تک ہیرے مل چکے ہیں.ایک سیاح کو حال ہی میں ہزاروں ڈالرز مالیت کا ایک ہیرا ملا ہے۔پارک میں پائے جانے والے ہیرے عام طور پر سفید، پیلے یا بھورے رنگ کے ہوتے ہیں۔ لیکن صرف ہیرے ہی اس علاقے میں نہیں پائے جاتے یہ علاقہ دیگر معدنیات سے بھی مالا مال ہے۔ اس میں عقیق بھی ہوتے ہیں۔پارک آنے والے اپنے اوزار لا سکتے ہیں یا سائٹ پر موجود سامان کرائے پر لے سکتے ہیں.اگر کوئی وزیٹر ہیرا تلاش کر لیتا ہے تو عملہ اسے مفت میں جانچے گا وزن کرے گا اور اس کے معیار کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔ ہیروں کا میدان بنیادی کشش کا مرکز ہے۔ کرییٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک پیدل چلنے کے راستے، پکنک کے علاقے، ایک کیمپ گراؤنڈ، ایک ماہی گیری جھیل اور کان کنی سے متاثر ایک واٹر پارک جسے ڈائمنڈ سپرنگز کہا جاتا ہے ۔ہیروں کی تلاش کے علاقے میں داخلے کی قیمت بڑوں کے لیے 15 ڈالر اور بچوں کے لیے 7 ڈالر ہے۔ واٹر پارک کے داخلے کی قیمتیں 10 سے 12 ڈالر کے درمیان ہیں
