دہلی ایئرپورٹ پر 12 گھنٹے میں 510 پروازوں میں تاخیر

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کی غیر ملکی پروازیں تو تاخیر کا شکار ہوگئی آپریشنل وجوہات کی بنا پر پیر کی دوپہر سے رات ایک بجے تک 12 گھنٹے کے دوران نئی دہلی ایئرپورٹ کی 510 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔آپریشنل وجوہات کی بنا پر آمد کی پروازوں میں تاخیر سے خلل کا انڈیکس 4 اعشاریہ 6 تک چلا گیا جبکہ دہلی ائیرپورٹ سے روانگی کی پروازوں میں اوسط تاخیر 65 منٹ تھی اور پروازوں کی روانگی میں تاخیر سے مشکلات کا انڈیکس آخری درجہ 5 تک پہنچ گیا تھا۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے پروازوں کے کرائے اور دورانیے میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے دہلی ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ اندرون ملک کی پروازوں میں بھی تاخیر رپورٹ ہوئی۔پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو اضافی فیول اور وقت صرف کرنا پڑ رہا ہے، مالی نقصان اس کے علاوہ ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو پاکستانی وقت کے مطابق لگ بھگ شام 6 بجے بھارتی طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند کی گئی تھی۔

510 flights delayed at Delhi airport in 12 hours

اپنا تبصرہ لکھیں